10 ستمبر، 2015، 11:51 AM

امریکہ کا آئندہ سال 5 ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور

امریکہ کا آئندہ سال 5 ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور

امریکہ نے آئندہ سال مزید 5 ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور شروع کردیا ہے امریکہ میں پناہ گزینوں کی تعداد 75 ہزار ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے آئندہ سال مزید 5 ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور شروع کردیا ہے امریکہ میں پناہ گزینوں کی تعداد 75 ہزار ہوجائے گی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے گزشتہ روز کیپٹل ہل میں ارکان کانگریس کے ساتھ ایک میٹنگ کی ، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ امریکہ شامی پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لیے پر عزم ہے۔
گزشتہ 3سال کے دوران جنگ زدہ ممالک سے 70 ہزار پناہ گزین امریکہ منتقل ہوچکے ہیں، آئندہ سال شام اور افریقہ سمیت دنیا بھر کے جنگ زدہ ممالک سے مزید 5ہزار پناہ گزینوں کو بسانے پر غور کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد دوسرے ممالک میں امیرکہ اور یورپی ممالک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔ اگر امریکہ او اس کے اتحادی ممالک دہشت گردوں کی پہلے پشتپناہی نہ کرتے تو شام اور عراق آج پرامن ممالک ہوتے لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے پہلے داعش کی تشکیل اور امداد میں اہم کردار ادا کیا انیھں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے اور رعاق و شام کے عوام کو دربدر کیا۔ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک یہی کام یمن میں بھی انجام دے رہے ہیں۔

News ID 1858033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha